anwarulhaq

پاکستانی میڈیا میں کسی کا نام لینے پر پابندی نہیں، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے میں صرف حلقہ بندیوں کا آئینی تقاضا حائل ہے،پاکستانی میڈیا میں کسی کا نام لینے پر پابندی نہیں ہے، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں، آزادی صحافت کی رینکنگ میں پاکستان بھارت سے بہت بہتر ہے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ الیکشن سے متعلق کوئی ایسی قیاس آرائی نہیں جس پر نگران حکومت کو مداخلت کرنی چاہیے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا آئینی قانونی ذمہ داری ہے، الیکشن کے کچھ آئینی تقاضے ہیں جن کو وہ مکمل کررہے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کردے گا،انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جو اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہے، الیکشن کی تاریخ دینے میں حلقہ بندیوں کا آئینی تقاضا حائل ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کے معاملے میں پاکستان کو بھارت جیسی تنقید کا سامنا نہیں ہے، ایسی تنقید کا پاکستان کو سامنا نہیں جو کشمیر میں ہندوستان کررہا ہے، پاکستانی میڈیا میں کسی کا نام لینے پر پابندی نہیں ہے، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں، آزادی صحافت کی رینکنگ میں پاکستان بھارت سے بہت بہتر ہے۔

نگران وزیراعظم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور سرحدی صورتحال کے باعث انتخابات التواءکا شکار نہیں ہوں گے۔یقین ہے انتخابی عمل بلا رکاوٹ مکمل کرائیں گے۔ صدر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے پر حکومت کا اعتراض بنتا نہیں،یہ مینڈیٹ نگران حکومت کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ نگران حکومت نے الیکشن میں صرف معاونت کرنی ہے،نگران حکومت انتخابات میں التواءکیلئے کوئی جواز سامنے نہیں لائے گی۔

انہوں نے عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ عمران خان کو قانونی مقدمات کے ذریعے سیاست سے باہر کیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد مقدمات میں عدالتی عمل شفاف ہو گا۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومت پر بھی سلیکٹڈ کا الزام لگتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا مفاد اولین ترجیح ہے،اپنی سرزمین اور لوگوں کی حفاظت کیلئے جہاں ایکشن لینا پڑا لیں گے۔

ضرورت کے مطابق جو فیصلے لیں گے وہ نظر بھی آئیں گے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر تجارت ہو رہی ہے،ایک پہلو غیر قانونی تجارت کا آ رہا تھا جیسے توجہ دے کر دور کیا ہے۔ قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں،اگر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کروں تو یہ غیر قانونی ہو گا۔

کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر کسی کو بھی پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں،غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو جلد ان کے ممالک میں واپس بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں