مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا بڑا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن )لاہور میں جلسوں کے ذریعے لاہوریوں کا خون گرمائے گی، جلسوں کے شیڈول کا ٹاسک ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر کو دے دیا گیا۔

جلسوں کے ذریعے عوام کو مسلم لیگ ن کو نواز شریف کے استقبال کے لیے متحرک کیا جائے گا، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔شیڈول کے مطابق مریم نواز کا پہلا جلسہ این اے 123 اور این اے 124 میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا، جو حمزہ شہباز، غزالی سلیم بٹ اور میاں مجتبی شجاع الرحمان کے حلقے میں کیا جائے گا جبکہ دوسرا جلسہ نواز شریف کے آبائی حلقے این اے 125 اور این اے 126 میں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کا تیسرا جلسہ این اے 127 اور این اے 128 میں ہوگا جبکہ این اے 135 اور این اے 136 کا الگ جلسہ کیا جائے گا۔شہباز شریف، رانا مبشر اقبال اور میاں عمران جاوید کے حلقے میں بھی جلسے ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔تمام جلسے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان کیے جائیں گے جبکہ جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں