احتجاج

ہالینڈکے عوام کا مغربی ممالک کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف احتجاج

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے عوام نے مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد کے خلاف دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘یوکرین کے لیے ہتھیار نہیں’، ‘امن کے لیے ہتھیار نہیں’، ‘کشیدگی میں اضافہ کی بجائے مذاکرات’ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے ‘نیٹو نہیں، جنگ نہیں’ جیسے نعرے لگاتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت سمیت مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ روس اور یوکرین کے تنازعے میں آگ بھڑکا نے کا کردار ادا کرنا بند کریں اور اس بحران کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے جلد از جلد حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں