سردار لطیف کھوسہ

ملک بے آئین چل رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، سردار لطیف کھوسہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، ملک بے آئین چل رہا ہے،میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی ضمانت سے متعلق ان کے وکیل، لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر چالان پیش کر دیا جاتا تو چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری ضمانت ہو جاتی،

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیس کا چالان جمع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی گئی ہے،لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں، تحریری حکم نامہ کے بعد اڈیالہ منتقل کیا جائے گا، انہیں ایک دن بھی جیل میں رکھنا قوم کی توہین ہے، چیئرمین تحریکِ انصاف کو بری کر دینا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں