کین ولیمسن

نہیں چاہتا ایسا ہو کہ میں اپنے ٹارگٹ سے ایک قدم پیچھے چلا جاؤں، کین ولیمسن

آکلینڈ (گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ میں اپنے ٹارگٹ سے ہٹنا نہیں چاہتا، میرا ٹارگٹ ورلڈ کپ کھیلنا ہے، میں نہیں چاہتا کہ کچھ ایسا ہو کہ میں ایک قدم پیچھے چلا جاؤں۔ایک انٹرویو میں کین ولیمسن نے کہا کہ انجری کے بعد آپ ایکشن میں واپس آنا چاہتے ہیں جس کے لیے فٹنس درکار ہوتی ہے، کرکٹ میں واپسی میرے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

انہوںنے کہاکہ آپ ورلڈ کپ کا حصہ بننے کے لیے پْر امید رہتے ہیں، میری ساری توجہ اس وقت روزانہ کے ری ہیب پروگرام پر ہے، نیٹس پر بیٹنگ کر رہا ہوں تاہم رننگ میں سو فیصد نہیں ہوں لیکن پہلے سے بہتر ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں، وہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد ان دنوں ری ہیب میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ کین ولیمسن آئی پی ایل میں دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں