پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچز میں حصہ لے گی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستانی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچز میں حصہ لے گی ۔ شیڈول کے مطابق گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز میں حصہ لے گی، پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں میچز حیدر آباد میں ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں