اداکارہ یشما گل

اداکارہ یشما گل کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ یشما گل بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی کہ انہیں گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا ہے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ دبئی کا شکریہ کہ جس نے خود کو مجھے اپنا دوسرا گھر کہلانے کا موقع دیا ، انہوں نے اس ویزے کی وصولی میں مدد کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمایوں سعید، علی ظفر، ثنا ء جاوید، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان، صبا ء قمر سمیت پاکستان کی دیگر مقبول شخصیات کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد متحدہ ارب امارات میں بغیر کسی نیشنل سپانسر کے کاروبار، رہائش اور تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں