ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ

سعودی عرب میں 6 ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں چھ ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے لاؤس کو پنالٹیز پر ہرایا، قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 1ـ1 سے برابری کے بعد مقابلہ 2ـ4 سے جیتا۔مقرر وقت میں ذولفیا نذیر نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا تھا، ان کے گول کے کچھ دیر بعد لاؤس نے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے پنالٹیز پر ملیکہ نور، سوہا ہیرانی، ماریہ خان اور زہمینہ نے گول اسکور کیے۔پاکستان کی گول کیپر نشا اشرف نے ایک پنالٹی بلاک کی، لاؤس کی دو شوٹس آف ٹارگٹ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں