عمران اشرف

بچوں کو موبائل اور ٹیب کی عادت ڈالنا اپنے اور ان کے ساتھ دشمنی ہے’ عمران اشرف

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارعمران اشرف نے کہا ہے کہ جو والدین اپنی جان چھڑانے کے لئے بچوں کو موبائل فون اور ٹیب پکڑا دیتے ہیں وہ نہ صرف اپنے بچوں سے بلکہ اپنے آپ سے بھی دشمنی کر رہے ہیں اور انہیں اس کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

اپنے بیان میں عمران اشرف نے کہا کہ اب ہر گھر میں یہ ہو رہا ہے کہ بچہ روتا ہے تو اسے موبائل فون یا ٹیب تھما دیا جاتا ہے جس پر وہ گھنٹوں مشغول رہتا ہے ، اس کی وجہ سے بچے مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچہ رونے سے ہرگز کمزور نہیں ہوتا اس لئے بچوں کو چپ کرانے کے لئے موبائل یا ٹیب تھمانے کی بجائے کھانے پینے کی جانب راغب کیا جائے ، کھلونوں سے کھیلنے کی عادت ڈالی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں