پرویز الہی

پرویز الہی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سماعت پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں کی عدم حاضری پر ملتوی کی، سابق وزیراعلی کی جانب سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ جاری کر کے گرفتاری ڈالی، نیب نے انکوائری کو بھی انویسٹی گیشن میں غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کیا، نیب نے نہ کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی صدر تحریک انصاف کی گرفتاری کالعدم قرار دے، عدالت پرویز الہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں