وائٹ ہائوس

ہم کیف کی مدد سے تھک جائیں گے، پوتین ایسا سوچ کر غلطی کر رہے، وائٹ ہائوس

واشنگٹن(گلف آن لائن)وائٹ ہاس نے کریملن کے ان بیانات کو مسترد کر دیا کہ یوکرین کی حمایت کرتے ہوئے مغربی تھکاوٹ میں اضافہ ہو جائے گا۔ یاد رہے امریکی بجٹ معاہدے کے بعد کانگریس کی جانب سے وفاقی اداروں کی بندش سے بچنے کے لیے کیف کو نئی امداد سے محروم کر دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا کہ اگر پوتین سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے آگے نکل سکتے ہیں تو وہ غلط ہیں۔ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے والا ایک بڑا مغربی اتحاد ہے۔

وائٹ ہائوس کی یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب جب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کانگریس کو خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کو تبدیل کرنے کے لیے درکار فنڈنگ ختم ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے وہ کچھ افواج کی دوبارہ سپلائی کو سست کرنے پر مجبور ہے۔ پینٹاگون کے کانگریس کو بھیجے گئے خط میں اس نے کانگریس سے یوکرین کے لیے فنڈنگ کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔

پینٹاگون کے کمپٹرولرمائیکل میک کارڈ نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے رہنمائوں کو بتایا کہ یوکرین میں امریکی فوجی سٹاک کو دوبارہ بھرنے کے لیے کانگریس کی طرف سے پیش کیے گئے 25.9 بلین ڈالر کے پیکج میں سے 1.6 بلین ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں