محمد حفیظ

محمد حفیظ کاورلڈکپ کیلئے منتخب قومی اسکواڈ میں 4 پوزیشن پر اپنے خدشات کاا ظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن) سابق کپتان محمد حفیظ نے ورلڈکپ کیلئے منتخب قومی اسکواڈ میں 4 پوزیشن پر اپنے خدشات کاا ظہار کیا ہے ۔حال ہی میں سابق کرکٹر محمد حفیظ سے ایک پروگرام میں ایک سوال کیا گیاکہ آپ چونکہ پاکستان کی ٹیکنیکل کمیٹی سے وابستہ تھے تو مجھے 4 ایسے کھلاڑی بتادیں جن سے متعلق آپ کو خدشات تھے اور آپ کے خیال میں ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا؟

سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میں ٹیکنیکل کمیٹی میں نہ تو سلیکٹر تھا،نہ کپتان تھا نہ ہی ٹیم ڈائریکٹر اور نہ ہی ہیڈ کوچ تھا، میرا کردار اس کمیٹی میں صرف اتنا تھا کہ میں نے مددگار کے طور پرمسائل کی شناخت کرنی تھی، پھر ان مسائل کو دور کرنے کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ کی تھی، اس کمیٹی کے رکن کے طور پر میرا کردار صرف اتنا ہی تھا، اس سے زیادہ میری کوئی پہنچ نہیں تھی اور نہ ہی میں نے اپنے کردار سے ہٹ کر کسی دوسرے کے کاموں میں خلل ڈالا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر بات کریں پاکستان اسکواڈ میں شامل ان 4 کھلاڑیوں کی جو تیار نہیں تھے، تو اس کیلئے صاف کہوں گا کہ ٹیم میں دوسرے نمبر پر اوپنر، نمبر 5 پر موجود کرکٹر، متبادل اسپنرز اور نئی بال کا آپریٹر، یہ 4 ایسی پوزیشن ہیں جن کیلئے ہم تیار نہیں ہیں۔

سابق کپتان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسپنرز اچھے کھلاڑی ہیں لیکن تیار نہیں، نئی بال کا آپریٹر ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ نہ کرے اگر ورلڈکپ کے 48 دنوں میں شاہین یا حارث کو کوئی انجری ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس ان کے متبادل میں کوئی بولر نہیں، اگر پانچویں ایشو کو دیکھیں تو ہمارے پاس بولنگ آل رانڈر بھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں