فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی نئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام سیاسی ہیجان اور اضطراب سے تنگ آچکی ہے، استحکام پاکستان پارٹی نئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، ہمارا منشور ملک کی اقتصادی ترقی کا روڈ میپ ہے جس میں کوئی سپیڈ بریکر نہیں، 13 اکتوبر کا آئی پی پی جھنگ میں پاور شوکرے گی،سیاسی جلسے اور ور کرز کنونشن کا یہ سلسلہ اب تھمنے والا نہیں، آئی پی پی نے تعمیر وترقی اور خوشحالی کا جو نعرہ لگایا ہے اس پر عمل پیرا ہونے کا وقت آگیا ہے،

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کو نسل ماڈرن پاکستان کا فلیگ شپ انیشی ایٹو ہے، فسیلیٹیشن کو نسل ملکی خوشحالی کی بیمہ پالیسی ہے، اس کونسل کے قیام سے پاکستان میں سرمایہ کاریوں کی نئی راہداریاں اور ترقی کے نئے در کھلیں گے،نواز شریف ایون فیلڈ میں بیٹھ کر فیلڈنگ سیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عادل راجہ کو کہتی ہوں کہ عادل راجہ تو باز آجا،یوٹیوبر ٹیک اوور کی بجائے ٹیک اوور کی خبریں پھیلا رہا ہے۔

اس”یو”کی جس دن ٹیوب پنکچر ہو گی اس دن اس کی ساری ہو انکل جائے گی ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہماری پارٹی رجسٹریشن کے بعد اب نئی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، شاہین کا انتخابی نشان اب دلوں پر راج کرے گا،جہانگیر خان ترین کی قیادت اور عبد العلیم خان کی صدارت میں علامہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی ستون اور سیاست میں سکون کا باعث ہے، عوام سیاسی ہیجان اور اضطراب سے تنگ آچکی ہے، انتشار اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کا دور گزرچکا ہے،

سیاسی پارٹیوں کی کاکردگی ہی ان کااقبال کے شاہین کی پرواز آسمان کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے،سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی ہی انکااصل بیانیہ ہو گا، جہانگیر ترین اور علیم خان کی عوام میں شناخت سیاسی رہنما کی بجائے ہمدرد اور حقیقی لیڈر کے طور پر ہے،عوام کی پارٹی عوام سے ملنے جارہی ہے ، 13 اکتوبر کو آئی پی پی جھنگ میں پاور شوکرے گی، 13 اکتوبر کے آئی پی پی کے ملے کے بعد شاید کسی 21 مئی کی گنجائش نہ رہے، سیاسی جلسے اور ور کرز کنونشن کا یہ سلسلہ اب تھمنے والا نہیں، آئی پی پی نے تعمیر وترقی اور خوشحالی کا جو نعرہ لگایا ہے اس پر عمل پیرا ہونے کا وقت آگیا ہے،ہمارا منشور ملک کی اقتصادی ترقی کا روڈ میپ ہے جس میں کوئی سپیڈ بریکر نہیں، یہ منشور غریب کا ہاتھ پکڑ کر خوشحالی کی جانب سفر کرنے کا پاسپورٹ ہے، غریب اب غریبستان میں نہیں بلکہ خوشحال پاکستان میں زندگی گزارے گا۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف ایون فیلڈ میں بیٹھ کر فیلڈنگ سیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ میڈیکل رپورٹس کے ذریعے عدالت جانے کی بجائے ہسپتال میں آرام کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف ہسپتال میں ڈرپ لگوا کر عدالت سے سپ ہونا چاہتے ہیں، یہ رپورٹس کی سیاست ان کی روٹس کی سیاست کو کھا جائے گی،شہباز شریف کا بیان کہ نواز شریف قانون کے سامنے پیش ہوں گے اور مقابلہ کریں گے ان کے تصادم کے ارادوں کو ظاہر کرتی ہے،مجرم عدالت میں پیش ہوتا ہے اور قانون کا سامنا کرتا ہے مقابلہ نہیں کرتا، عادل راجہ کو کہتی ہوں کہ عادل راجہ،تو باز آجاجس مٹی میں تمہارے آبائواجداد دفن ہیں اسی مٹی کی مخبری کر رہے ہو،اس قبرستان میں دفن ہوتا ہے تو اس مٹی سے وفا کرنا سیکھو، دیار غیر میں گمنام مدفون پر کوئی فاتحہ بھی نہیں پڑھنے آئے گا۔ یوٹیوبر ٹیک اوور کی بجائے ٹیک اوور کی خبریں پھیلا رہا ہے۔

اس ایوا کی جس دن ٹیوب پنکچر ہو گی اس دن اس کی ساری ہو انکل جائے،پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے،سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کو نسل ماڈرن پاکستان کا فلیگ شپ انیشی ایٹو ہے،اس کونسل کے قیام سے پاکستان میں سرمایہ کاریوں کی نئی راہداریاں اور ترقی کے نئے در کھلیں گے،مضبوط معیشت کے لئے پر سالار اور پاک فوج کی گرانقدر خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ہمیں پاک فوج کے ساتھ مل کر معاشی مضبوطی اور خود انحصاری کے اس سفر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، سرحدوں کو محفوظ بنانے والے اب کھیت کھلیانوں میں سونا اگانے کے لئے حالات سازگار کر رہے ہیں، فسیلیٹیشن کو نسل ملکی خوشحالی کی بیمہ پالیسی ہے،یہ واحد کی کمیٹی ہے جو سب کی قسمت چمکا دے گی اور ہر بندہ خوشحال ہو گا۔ اقتصادی ترقی اجتماعی اور انفرادی ترقی سے مل کر ہوتی ہے۔ اقتصادی خو شحالی ہی حقیقی اور بنیادی خوشحالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں