شاہدہ منی

جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ آج بھی اس کو سننا چاہتے ہیں ‘ شاہدہ منی

لاہور( نیوز ڈیسک)نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ جو لوگ کلاسیکل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ آج بھی اس کو سننا چاہتے ہیں ، بلا وجہ اچھل کود کو میوزک کا نام دیدیا گیا ہے

جو میرے نزدیک موسیقی کی توہین ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ آج بھی جہاں خالص موسیقی پیش کی جارہی ہو لوگ اسے سنتے ہیں ،خاص طو رپر کلاسیکل موسیقی کا تو جواب ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کے بارے میں بہت کم علم ہے ،کلاسیکل موسیقی دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔ کلاسیکل گانے والوں نے اس کے لئے اپنی زندگیاں وقف کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں