لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کےلئے نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں اسموگ کے تدارک کےلیے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کردی۔ عدالت نے اسموگ کے تدارک کیلئے حکومت کو ترقیاتی منصوبے اکتوبر سے فروری تک نہ شروع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسموگ کے سیزن میں حکومت کو سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی دینے کی تجویز دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرانے درخت نہ کاٹنے اور شہر میں مزید ماواکی جنگل لگانے کی ہدایت کردی۔ قبل ازیں لاہور میں اسموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے بھی تجاوز کرنے لگا۔ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات شہر کو اسموگ فری قرار دینے پربضد ہیں۔ کہتے ہیں ویب سائٹس پر اسموگ بارے ڈیٹا درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں