اسحاق ڈار

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں،نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک عرب ملک سے 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن)لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے،سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں