ڈی-ڈالرائزیشن

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ملائیشیا نے “ڈی-ڈالرائزیشن” کی تجویز پیش کر دی

کوا لا لمپور (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم نے “ڈی-ڈالرائزیشن” کی تجویز پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تجارت کے لئے مقامی کرنسی کے استعمال پر زور دیا جائے۔منگل کے روز

انور بن ابراہیم نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سوال و جواب کے سیشن میں یہ تجویز پیش کی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کرتے وقت ملائشیا مقامی کرنسی کا زیادہ استعمال کرے تاکہ امریکی ڈالر پر اپنا انحصار کم کیا جا سکے۔

فی الحال ملائشیا کئی ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے مقامی کرنسیوں کے استعمال پر تبادلہ خیال کر رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں