امیتابھ بچن

امیتابھ بچن لائیو شو کے دوران سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر آبدیدہ ہوگئے

ممبئی(گلف آن لائن) بالی و وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنے شو کون بنے گا کروڑ پتی میں جنم دن کی مبارکباد ملنے پر آبدیدہ ہوگئے۔ انسٹاگرام پر چینل کی طرف سے شو کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں میگا اسٹار کی 81 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔اس موقع پر ودیا بالن، وکی کوشل، چرانجیوی، بومن ایرانی اور دیگر شوبز شخصیات کی طرف سے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو پیغامات چلائے جاتے ہیں۔

امیتابھ بچن اپنی سالگرہ کی منائے جانے پر آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں اور کتنا رلائیں گے آپ، اب بس کردو، میں سب کو ٹشو دیتا اور آج میری باری آگئی۔میگا اسٹار نے کہا کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر ان کا جو جنم دن منایا جاتا ہے وہ سب سے بہترین ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں