پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے لبرٹی جلسے کا معاملہ،عدالت کی ڈی سی کو کل تک فیصلے کی ہدایت

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو (کل) جمعہ تک فیصلے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک پر جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بتائیے کیا مسئلہ ہے، ابھی تک اجازت کیوں نہیں دی۔

جسٹس راحیل کامران نے ڈپٹی کمشنر کو (کل) جمعہ تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر(کل) جمعہ تک فیصلہ کر کے بتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں، اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ کی جانب سے جلسے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں