نیئر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کا شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے شہدا سانحہ کارساز 18اکتوبر یوم عقیدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی تنظیمیں شہدا سانحہ کارساز یوم عقیدت ضلع سطح پر جلسے منعقد کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں یوم عقیدت کی تقریبات سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یوم عقیدت پر شہدائے کارساز کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے پروانے شہدائے سانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔انہوںنے کہاکہ سانحہ کارساز پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور آمریت کی موت کا دن ہے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان اور پارٹی عہدیداران کی قرنانیاں لازوال ہیں ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید نے سچ کہا تھا تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں