نگران وزیر اطلاعات

حکومت پاکستان اور نگران وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین پر موقف دو ٹوک اور واضح ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے شہریوں کی نسل کشی پر دوٹوک، مسلسل اور واضح موقف ہے۔

بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جدہ کانفرنس کے محرکین میں سے ایک ہے، ہمارے نگران وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم پہلے ہی فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت بیجنگ میں موجود عالمی رہنماں کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہمارے مستقل نمائندے بھی اس معاملے پر متحرک انداز میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف پاکستان اور بیرون ملک خبروں میں اجاگر بھی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں