چین

چین، بیجنگ میں تیسرے “بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون فورم کا انعقاد

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیجنگ میں تیسرے “بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ فورم میں 140 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بدھ کے روز

چین کے صدر شی جن پھنگ نے فورم کی افتتاحی تقریب سے کیے گئے خطاب میں نشاندہی کی کہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر باہمی روابط، باہمی فائدے اور باہمی تعاون پر عمل پیرا ہے اور اس کا مقصد مشترکہ ترقی اور جیت جیت تعاون ہے۔چین پرامن ترقی، باہمی مفادات کے تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی جدیدیت کے حصول کے لیے ترقی پذیر ممالک سمیت تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام سے تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ، 420,000 ملازمتیں پیدا ہوئیں اور تقریباً 40 ملین افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں، صدرشی جن پھنگ نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے لیے آٹھ نکاتی اقدامات کا اعلان کیا جن کے مطابق، “سلک روڈ ای کامرس” کوآپریشن پائلٹ زون بنایا جائے گا اور مزید ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے؛چائنا ڈویلپمنٹ بینک اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا بالترتیب350 بلین یوان کی فنانسنگ ونڈو قائم کرے گا۔ سلک روڈ فنڈ میں 80 بلین یوان کا اضافہ کیا جائے گا۔

شراکت دار ممالک کے لیے 2030 تک 100,000 ٹریننگز کا انعقاد کیا جائے گا اور مختلف ممالک کے نوجوان سائنسدانوں کی چین میں مختصر مدت کے لیے کام کی تائید کی جائے گی نیز سلک روڈ ٹورازم سٹیز الائنس قائم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں