راجا ریاض

ن لیگ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی، نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے، راجا ریاض

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی،فیصل آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ضمانت ملنے پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں،راجا ریاض کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو(کل) لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا نوازشریف کا جلسہ اب تک کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا کیونکہ مسلم لیگ ن اپنی سیاسی ساکھ بحال کر چکی ہے اور لوگ بہت پرجوش ہیں،

انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کی ایک ہی امید ہے اور وہ نواز شریف ہیں،انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ مسلم لیگ (ن )آئندہ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی اور نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں