امیتابھ بچن

انڈین ایئر فورس کے انٹرویو میں ٹانگیں لمبی ہونے کی وجہ سے مسترد کیا گیا تھا،امیتابھ بچن

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انڈین ایئر فورس کو جوائن کرنا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ٹی وی شو میں اداکار نے بتایاکہ انہیں ٹانگیں لمبی ہونے کی وجہ سے انٹرویو میں مسترد کیا گیا تھا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب ان کی تعلیم ختم ہوئی تو انہیں پتہ نہیں تھا آگے کیا کرنا ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ دہلی میں رہتے تھے۔

اداکار کے مطابق ایک میجر جنرل نے انہیں آرمی کو جوائن کرنے کا مشورہ دیا اور کوشش بھی کی لیکن وہ انڈین ائیر فورس میں جانا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں