ترکیہ

جو بائیڈن کا دورہ اسرائیل غزہ میں زیادہ تباہی کاباعث بنا،ترکیہ

انقرہ(گلف آن لائن)ترک وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ترکیہ سمجھتا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کا دورہ تل ابیب دراصل غزہ میں اسرائیلی تباہی کی منظوری دینے کے لیے تھا۔ اس بات کو تاریخ نے بھی نوٹ کر لیا ہے۔وزیر خارجہ ترکیہ ایک سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے الاھلی المعمدانی ہسپتال پر حملے کے بارے میں اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مصر میں ہونے والی کانفرنس کے نتیجے میں اسرائیلی جارحیت روکنے پر اتفاق ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یقینا جو بائیڈن کا جس طرح اسرائیل کا دورہ ہوا ہے یہ غزہ میں تباہی کی منظوری دینا ہی تھا۔ہاں یہ امریکی اپروچ بہت ساروں کے لیے حیران کن نہیں ہے۔ لیکن اس سے یہ تصور ضرور کیا گیا ہے کہ امریکہ کے لیے اس کے مختلف نتائج برآمد سامنے آئیں گے۔خاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے ایک تجویز پیش کی جا رہی تھی کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان پیدا شدہ حالات میں بہتری کے لیے ایک گارنٹر شپ کا اہتمام کیا جائے ۔ اس سلسلے میں ترکیہ فلسطینیوں کی طرف سے ایک ضامن بن سکتا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے خطے کے ملکوں کوبھی شرکت کے لیے کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں