نیئر حسین بخاری

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت پر شبخون نامنظور کا نعرہ بلند کیا ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم وفات پر کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت پر شبخون نامنظور کا نعرہ بلند کیا ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ آئین شکن اور جمہوریت دشمنوں کے خلاف مردانہ وار میدان عمل میں نکلیں۔

انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر مادر جمہوریت کا خطاب حاصل کیا ۔ انہوںنے کہاکہ آئین شکن اور غاصب ٹولے کیخلاف تحریک بحالی جمہوریت کی بنیاد رکھی ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ بانی تحریک بحالی جمہوریت بیگم نصرت کو پی پی ہی کارکن اور جمہوریت پسند قوتیں خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں