میرا

والدہ کافی عرصے سے بیمار ،بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میرا

کراچی (گلف آن لائن) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ توجہ اہلخانہ پر مرکوز ہونے کی وجہ سے فی الحال کام نہیں کررہی،والدہ کافی عرصے سے بیمار ،بہن میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،زندگی مشکل سے گزر رہی ہوں، اللہ ایسا جیون ساتھی دے جس سے دکھ ،خوشیاں بانٹ سکوں۔انسٹا گرام پر میرا نے ہسپتال میں موجود والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ایک سال سے میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر میں بریک لگادیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اپنی زندگی میں اس وقت کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ مجھے ایسا جیون ساتھی عطا کرے جس سے اپنے دکھ، تکلیف، درد اور خوشیاں بانٹ سکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں