نیئر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آزادانہ صاف شفاف انتخابات کے زریعے پارلیمانی جمہوری نظام قیام آئینی تقاضہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی حق حکمرانی اختیار دینے والے عوام الناس ہی مقتدرہ درجہ پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک مستحکم و مضبوط بنانا ہے تو آئین پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج سوالیہ نشان ہونگے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ انتخابی نتائج تسلیم نہ ہوئے تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نگران حکومتیں اور اداروں کی جانب سے مخصوص سہولت کاری کا تاثر زبان زد عام ہے۔

انہوںنے کہاکہ نگران حکومت پنجاب کس حیثیت میں سزائیں معطل کر رہی ہے،وفاقی اور نگران حکومتیں مخصوص جماعت اور شخصیات کی سہولت کاری اقدامات سے باز رہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا کسی ملزم کا لائونچ میں بائیو میٹرک کی سہولت غیر معمولی بات نہیں ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں