نگران وزیر خارجہ

پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، نگران وزیر خارجہ

بشکیک (نیوز ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو مکمل رکن کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے۔

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، سی پیک سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا، ایس سی او ممبران کان کنی،ا ٓئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ایس سی او فورم امن اور معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کو مکمل رکن کے طور پر ایس سی او میں شامل کیا گیا ہے۔ جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ہمیں ہر میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں