مایا علی

مایا علی کا برائیڈل شوٹ، ہر سْو اداکارہ کی اداؤں کے چرچے

لاہور (گلف آن لائن) معروف اداکارہ مایا علی نے نئے برائیڈل شوٹ میں دلکش ادائیں دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی نے حال ہی میں کروائے گئے ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جن میں اداکارہ کی ادائیں ان کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا رہی ہیں۔

یہ برائیڈل شوٹ کسی مغلیہ دور کی حویلی میں عکسبند کیا گیا ہے جو مغلوں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے عزم کو ظاہر کر رہا ہے۔گولڈن پشواش اور نگوں جڑے ہار میں قاتلانہ ادائیں اداکارہ کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہیں اور وہ خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں