کنگنا رناوت

خاندانی لڑکی ہوں،اگلے 5سالوں میں شادی کرلوں گی،کنگنا رناوت

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاہے کہ وہ اگلے 5سالوں میں شادی کر لیں گی۔ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہاکہ ہر لڑکی شادی اور پھر اپنے گھر کا خواب دیکھتی ہے،

میں مکمل طور پر ایک خاندانی لڑکی ہوں اس لیے شادی میرے لیے بھی اہم ہے، ہر لڑکی کی طرح میں بھی چاہتی ہوں کہ شادی کروں اور میری فیملی بھی ہو۔ بھارتی اداکارہ نے کہاکہ میں اگلے 5سالوں میں شادی کرلوں گی لیکن اچھا یہ ہوگا کہ اگر یہ شادی کچھ ارینج اور کچھ لوو میرج جیسی ہو۔

اپنے ماضی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ آپ کو رشتوں میں ہمیشہ کامیابی نہیں ملتی،ایسا انسان خوش قسمت ہوتا ہے جسے چھوٹی عمر میں رشتوں میں کامیابی نہ ملے اور میرے ساتھ ایسا ہی ہوا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ رشتہ قائم رہتا تو میں اپنی زندگی کے سارے سال اس رشتے کو دے دیتی لیکن میری خوش قسمتی تھی کہ وہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا، مجھے لگتا ہے کہ خدا نے میری حفاظت کی ہے لیکن یہ بات مجھے زندگی میں بہت دیر سے سمجھ آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں