خورشید شاہ

نواز شریف 3دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا’ خورشید شاہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف 3دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو لاڈلا بنایا جاتا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے، لاڈلا بنتا رہے لاڈلا بننا اچھی بات ہے۔

نواز شریف آیا ہے تو اسکو موقع دیں، پی پی بھی میدان میں ہے، نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ سیدھا جلسہ گاہ نہ جائیں، نوازشریف3دن جیل میں رہ کرضمانت کے بعدجلسہ گاہ آتے۔مشورہ مانتے تو جہاں 4 ہزار لوگ آئے اس جگہ 2لاکھ لوگ آتے، جیل جانے سے نواز شریف کاامیج آسمان کی طرف جاتا اب نیچے جارہا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرمظالم مسلمانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے لگتا ہے، تمام مسلم ممالک کہتے ہیں کہ ہم اخلاقی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ 70کی دہائی میں مصراوراسرائیل کامسئلہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان نیمصر کی اخلاقی نہیں بلکہ عملی مدد کی تھی، پاکستان کی وجہ سے2 دن کے اندرجنگ بندہو گئی تھی ، اسرائیل چیخیں ماررہاتھا کہ پاکستانی جہازہیں اورپاکستانی پائلٹ ہیں۔آج بدقسمتی یہ ہے کہ مسلم ممالک او آئی سی کااجلاس بھی نہیں بلا سکتے، بھٹوہروقت ساتھ کھڑا ہوتا تھا اس لیے فلسطینی بھٹوکی عزت کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں