پی سی بی

شاداب خان میڈیکل پینل کے مشورے پر بنگلادیش کیخلاف میچ میں آرام دیا گیا ، پی سی بی

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اسپن بولنگ آل رائونڈر شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر بنگلا دیش کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا ۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل معائنے کے بعد انہیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نہیں کھلایا گیا ۔شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ گزشتہ سال ستمبر سے شاداب خان کے ساتھ کنکشن کا تیسرا واقعہ ہے، ان کی صحت کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آنے والے دنوں میں شاداب خان کے مزید معائنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں