چین

کیوبا کے لئے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے،چین

اقوام متحدہ(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کی کل رکنی کانفرنس نے “کیوبا پر امریکی معاشی ، تجارتی اور مالی ناکہ بندی” کے معاملات پر غور کیا ۔ کئی ممالک کے نمائندوں نے امریکہ کی جانب سے کیوبا کی معیشت ، تجارت اور مالیات پر مسلسل پابندیوں کی مخالفت کی ۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب ڈائی بنگ نےان امریکی اقدامات کے فوراً خاتمے کا مطالبہ کیا اور کیوبا کو ان سے ہونے نقصانات کی مذمت کی۔جمعرات کے روز

ڈائی بنگ نے کہا کہ کیوبا اور دوسرے ممالک کے لئے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ان سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر بین الاقوامی اتفاق رائے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیوبا کے عوام کی بقا اور ترقیاتی حقوق کے لیے نقصان دہ ہے ۔ ڈائی بنگ نے کہا کہ امریکی اقدامات پرامن ترقی اور جیت جیت کے بین الاقوامی رجحان سے مطابقت نہیں رکھتے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں لہذا انہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں