الیکشن کمیشن آف پاکستان

عام انتخابات، پولنگ اسٹیشنز بنانے کیلئے نجی اسکولوں کی تفصیلات طلب

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی )نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اضلاع سے نجی تعلیمی اداروں اور ان کے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لئے تمام اضلاع کے نجی اسکولوں کی تفصیلات طلب کی ہیں اور جن اضلاع میں سرکاری عمارتیں اور ملازمین کم ہوں گے وہاں ان نجی اسکولوں اور اساتذہ کی مدد لی جائے گی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے محکمہ تعلیم کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری عمارتیں کم ہوئیں تو پولنگ اسٹیشن نجی اسکولوں میں بنیں گے اور سرکاری ملازمین کم پڑے تو پولنگ عملے کیلئے نجی اساتذہ لئے جائیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نجی اسکولوں اور اساتذہ کو متبادل کے طور پر رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں