مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف روانہ ،مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) جمعیت علما اسلام(جے یو آئی )ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ روانہ ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔

کراچی میں ہونے والی اس ریلی کو طوفان الاقصی مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا۔ مولانا ریلی سے خطاب کرنے کے بعد اس منزل کی طرف روانہ ہوئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھ فلسطینیوں کیلئے خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد بھی فلسطینیوں کی مدد کیلئے اس وقت مصر میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں