لاہور(نیوز ڈیسک)شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند رہی۔دھند چھٹنے کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔



