سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس نے موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے موجودہ وزیر اعظم پر الزامات کی بھرمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن خراب ہے‘ تاریخ کا بدترین اور کرپٹ آدمی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا ہوا ہے، وہ بہتر کام نہیں کررہا جو چیزیں ہم نے ٹھیک کی تھیں وہ خراب کررہا ہے۔

وہ خراب اور کرپٹ آدمی ہے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوںکو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے ہماری معیشت بری طرح سے زوال کا شکار ہے،جعلی تصدیق سے جائیدادیں قبضہ میں کی ہیں‘ جلد اس کو فارغ کریں گے ‘ حکومت نااہل ہے ‘ 32وزارتوں کے ساتھ چل رہی ہے‘ برسراقتدار آئے تو تین سو یونٹ بجلی فری کردینگے‘ نااہل اور نکما وزیراعظم کشمیر کے عوام پر مسلط ہے۔ گزشتہ روز کشمیر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان استحکام پارٹی ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی لے کر آئے گی۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کا علم نہیں کہ وجوہات کیا ہیں لیکن ادارے تحقیقات کررہے ہیں امید ہے کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملے گی۔

سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنتے ہیں اور اگر ملکی قوانین انہیں اجازت دیتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں نیشنل ڈائیلاگ کا سلسلہ ہونا چاہئے۔ ہم نے جو قومی پالیسیاں بنائیں ان پر عمل نہیں ہوا۔ کوریا نے ہم سے قومی پالیسیاں لیں اور دنیا میں وہ بہت آگے چلا گیا۔ اس نے اقوام عالم میں اپنا نام بنایا۔ میں آج بھی کہتا ہوں کہ نیشنل ڈائیلاگ ہونے چاہئیں۔ سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہئے اور ملکی مسائل کا حل نکالنا چاہئے۔ سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا صدر جماعت نے بنایا تھا اسد عمر نے باضابطہ خط بھیجا تھا میری حکومت کے خاتمے کے اسباب بیان نہیں کرسکتا میں نے اپنے دور حکومت میں ریونیو ان لینڈ اور بنک جیسی وزارتیں واپس کیں۔

وفاق میں بھی ہماری حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر ایک جماعت کام کرتی ہے جو مرکزی جماعت کے تابع ہوتی ہے آزاد کشمیر میں جب ہماری حکومت تھی تو کہا گیا تھا کہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے اندر گرا دیا جائے گا۔ ہمارے خلاف عدم اعتماد ہوتا ہے۔ ہماری اپنی کوئی مرضی نہیں ہوتی ایک حد تک ہم فیصلے کرسکتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے اندر گڈ گورننس کا صرف نام ہی ہے تاریخ کا بدترین اور کرپٹ آدمی وزیراعظم بنا ہوا ہے۔ وہ بہتر کام نہیں کررہا جو چیزیں ہم نے ٹھیک کی تھیں وہ خراب کررہا ہے۔

وہ بھی خراب اور کرپٹ آدمی ہے انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوںکو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے ہماری معیشت بری طرح سے زوال کا شکار ہے۔ قومی قیادت کو مل بیٹھنا چاہئے۔ ڈالر کا ریٹ دو سو سے نیچے آنا چاہئے ہمارے ملک کی نسبت افغانستان پر ایک پیسے کا قرضہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش 88بلین ڈالر گارمنٹس ایکسپورٹ کررہا ہے۔ لوگوں کو دیکھنا چاہئے کہ ہم کیا کررہے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی ایک تبدیلی کا نام ہے ہم اقتدار میں آئے تو کشمیری عوام کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ آٹے کی درجہ بندی جو کی گئی ہے یہ موجودہ حکومت کی طرف سے درست اقدام نہیں ہے۔ یہ ایک نااہل حکومت ہے جس میں بتیس وزیر کام کررہے ہیں۔

میں نے اپنے دور اقتدار میں دس سے بارہ ارب کی سبسڈی دی تھی اس وزیراعظم کا حلیہ دیکھیں کیسا ہے۔ بات چیت کیسی ہے کیا یہ وزیراعظم لگتا ہے۔ ہر وقت عجیب کیفیت میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے جعلی رجسٹریشن کرکے اپنے نام جائیدادیں کی ہیں یہ وزیراعظم بننے کے لائق ہی نہیں آزاد کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کی انتہا ہورہی ہے ہم اس کا ازالہ کریںگے

اپنا تبصرہ بھیجیں