نعمان اعجاز

ہم اسرائیل سے محبت نہیں کرسکتے، نعمان اعجاز پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

کراچی (گلف آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے۔نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں مذہب اور نفرت سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کا مذہب آپ سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ آپ کسی سے نفرت کرو تو پھر آپ کو ایک نئے مذہب کی ضرورت ہے۔

پوسٹ میں نعمان اعجاز نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بارے میں بات کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اسرائیل فلسطین کا کشیدگی کا ذکر کیا لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اداکار چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان اسرائیل سے محبت کریں،بطور مسلمان ہم اسرائیل سے محبت نہیں کر سکتے۔۔ایک صارف نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ آپ اسرائیل سے محبت کرتے ہیں؟۔

مہوش خٹک نامی صارف نے کہا کہ ان فضول پوسٹس کی وجہ سے مجھے آپ سے شدید نفرت ہوگئی ہے، اب ہمیں آپ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ارسلان نامی صارف نے کہا کہ اگر آپ جنگ اور تنازع کے درمیان فرق نہیں جانتے ہیں تو آپ کو مزید پڑھنے اور جاننے کی ضرورت ہے۔ایک صارف نے کہا کہ نعمان اعجاز نے خود کو بے نقاب کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں