بارش

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے

بنگلورو (گلف آن لائن)آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو شیڈول میچ میں بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے۔بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کو مدمقابل آنا ہے تاہم اس سے قبل موسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل تیز بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بارش کا پانی فٹ تک کھڑا ہوچکا ہے۔

پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے یہ میچ نہایتی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا میچ بارش کی وجہ سے برابر ہوتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں کامیابی سمیٹ لی تو پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں