جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کاکاشتکاروں سے گنا حکومت کی اعلان کردہ امدادی قیمت سے زائد پر خریدنے کا اعلان

لاہور( نیوز ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کاشتکاروں سے گنا پنجاب حکومت کی اعلان کردہ امدادی قیمت کی بجائے 25روپے فی من زائد قیمت پر خریدنے کا اعلان کر دیا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی فی من امدادی قیمت400روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ جہانگیر ترین نے کاشتکاروں سے گنا 425روپے من خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں