محسن نقوی

پنجاب اسموگ،گھر سے کام، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا۔نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے بدھ کے روز ورک فرام ہوم، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ ہوگا جب کہ انڈسٹری، بھٹہ مالکان اور زرعی زمینوں پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاون کریں گے، گزشتہ ہفتے جو اقدامات اٹھائے ان کے بہتر نتائج برآمد ہوئے اور اسی لیے اسموگ کو کم کرنے کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب نے اسموگ کی صورت حال پر(کل) بدھ کو اجلاس طلب کر لیا جس میں اسموگ کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں