شیر افضل مروت

اداروں کیخلاف تقاریر کیس،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی اداروں کیخلاف تقاریر کیس میں شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو 14 دن میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ اپنے لیڈر کو فالو کر رہے ہیں کہ جتنے مقدمات ان پر ہوئے آپ پر بھی اتنے ہی ہونے ہیں۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمات بنانا رواج بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف خیبر پختون خوا میں ملکی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے 2 مقدمات درج ہیں جس میں ایک مقدمہ پولیس سٹیشن صدر ڈیرہ اسماعیل خان اور اسی نوعیت کا دوسرا مقدمہ ضلع مہمند میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں