شہباز شریف

اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کرینگے’ شہباز شریف

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق و زیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے،انشااللہ اب اللہ تعالی نے موقع دیا تو نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب بطور ان کی ٹیم کے ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے یہ ایک پرمسرت موقع ہے جب بلوچستان سے کئی سیاسی قد آور اور محترم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے،ہماری گزشتہ حکومت نے گوادر میں بند پڑے کئی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا تھا جن کا آغاز میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم 2014، 15 میں کیا تھا۔انشااللہ اب اللہ تعالی نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب بطور ان کی ٹیم کے ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں