رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ، ملالہ یوسف زئی پر برس پڑیں

کراچی (گلف آن لائن)گلوکاری چھوڑ کر اسلامی زندگی اپنانے والی رابی پیرزادہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پر بڑس پڑیں۔ اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر آواز کیوں نہیں اٹھاتیں۔پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی دل دہلا دینے والی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں صہیونی فوجی بلڈوزر کو نہتے فلسطینی پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں سوال کیا کہ کیا دنیا میں کوئی انسان ہے جو ان اسرائیلی درندوں کو روکے؟۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ یہ سب کیا ہے؟، آخر ہم یہ انتہائ کا ظلم اور سفاکیت کیسے ہونے دے رہے ہیں؟۔رابی پیرزادہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ اسرائیل کیخلاف سنجیدہ احتجاج کیوں نہیں کررہیں؟، کیوں خاموش ہیں؟، آخر اس بے حس دنیا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر بمباری کے نتیجے میں 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہیں۔اسرائیل کی جانب سے کھلم کھلم عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، وہ مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، جنگی اصولوں کو پس پشت ڈالر کر اسرائیلی فوجی اسکولوں، مساجد، اقوام متحدہ اور میڈیا دفاتر کے علاوہ اسپتالوں پر بھی بمباری کررہے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں