شیخ رشید احمد

چلہ پورا ہو گیا مگر اس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کا چلہ تو پورا ہو گیا ہے مگر اس کے اثرات ابھی تک باقی ہیں۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دوستی اور دشمنی دونوں قبر تک نبھاتا ہوں۔ اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شیخ صاحب چلہ پورا ہوگیا؟ جس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چلہ تو پورا ہوگیا ہے مگر اثرات ابھی تک باقی ہیں ۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب چیرمین پی ٹی آی کے ساتھ ہیں یا ہتھیار ڈال دئیے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں قبر تک نبھاتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں