جہانگیر ترین

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آمد

لاہور (نمائندہ خصوصی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں امریکی سفیر اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز اور آئندہ عام انتخابات بارے بات چیت کی گئی اس موقع پر جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اپنا موقف سامنے رکھا اور کہا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے،

آئی پی پی قیادت بھر پور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں