قمر زمان کائرہ

سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی، قمر زمان کائرہ

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کارہ کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوتے تو زیادہ بہتر ہوتا تاہم، اب عام انتخابات 8 فروری سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پرامن اور صاف شفاف الیکشن کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلئے لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی اور صرف ایک سیاسی جماعت کی بھر پور حمایت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی رابطے میں ہے اور دونوں کو اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں