نیئر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کا سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ واضح موقف ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ واضح موقف ہے۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی توقع الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔نیئر حسین بخاری نے کہاکہ انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کرینگے،شفاف انتخابات نہ ہوئے تو انارکی پھیلے گی ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قائد پیپلز پارٹی آصف زرداری نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے کردار کو واضح کیا ہے۔

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 2018دہرایا گیا تو ملک کے لئے سود مند نہیں ہو ہوگا،کسی شخصیت کا وزیراعظم کا تاثر قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ جانبدارانہ رویہ طرز عمل اور کسی کی بھی سہولت کاری میں ہونے والے انتخابات سوالیہ نشان ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ متنازعہ انتخابات کیوجہ سے ملک سیاسی معاشی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سوال ہے کہ ایک جماعت کے قائدین انتخابات سے قبل نتائج کا اعلان کس بنیاد پر کر رہے ہیں،نیب افسران کے بیانات پر بریت سوالیہ نشان ہے،سوال یہ ہے کہ نیب کل غلط تھی یا آج غلط ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہناز شریف دور کے من پسند بیوروکریٹس کس کے کہنے پر عہدوں پر براجمان ہیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے مجرمین انتخابات کے لئے نااہل ہیں،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت کے وہ امیدواران جن پر مقدمات نہیں انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں