امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں، پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزرا اور افسروں کے گھروں سے اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں، ملک کی ترقی کے راستے میں امریکا، برطانیہ سے زیادہ ان کے ایجنٹ رکاوٹ ہیں، اگر کرپٹ افراد سے لوٹا گیا پیسہ واپس لیا جائے تو ملک کو قرضوں کی ضرورت نہیں ہو گی،انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف عوام 8فروری کے انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں،

سراج الحق نے کہا کہ جماعتِ اسلامی اقتدار میں آ کر تعلیم کا بجٹ 60فیصد تک بڑھائے گی، طالبات کے لیے الگ تعلیمی ادارے اور مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی، مفت گرلز میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے،امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کوئی سہولت موجود نہیں ہے، جماعتِ اسلامی نوجوانوں کو سرکاری سطح پر بیروزگاری الاﺅنس دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں